اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اجلاس ، 69 ممالک کی چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت

56
United Nations

اقوام متحدہ ۔15جون (اے پی پی):اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 50 ویں اجلاس میں 69 ممالک نے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کر دی ۔

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اجلاس میں کیوبا نے 69 کراس ریجنل ممالک کا مشترکہ موقف پیش کیا جس میں کہا گیا کہ سنکیانگ، ہانگ کانگ اور تبت چین کے اندرونی معاملات ہیں اور وہ ان میں مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں ۔

بیان میں کہا گیا کہ ریاستوں کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام اور خود مختار ریاستوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت بین الاقوامی تعلقات کو کنٹرول کرنے والے بنیادی اصول ہیں اور تمام فریقین کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ا س وقت دنیا بھر کو کووڈ۔ 19 سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے اس لیے بین الاقوامی برادری کو کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے ، یکجہتی اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور عالمی چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرناہو گا اور ہمیں مل کر عالمی امن اور ترقی کوفرغ دینے اور انسانی حقوق کا تحفظ کرناچاہیے۔