27.5 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاقوام متحدہ کی بھارت اور پاکستان سےتحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ کی بھارت اور پاکستان سےتحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

- Advertisement -

اقوام متحدہ ۔8مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ نے جھڑپوں کے بعد بھارت اور پاکستان سےتحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔اقوام متحدہ نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے کچھ حصوں پر بھارتی میزائل حملوں کے تناظر میں دونوں ممالک کو صبر سے کام لینے اور ایسے اقدامات سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے جس سے کشید گی میں مزید اضافہ ہو۔

یواین ہیڈ کوارٹر میں ایک نیوز بریفنگ میں ادارے کی ترجمان سٹیفنی ٹرامبلے نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دنیا جنوبیایشیا میں دو پڑوسی ممالک کے درمیان فوجی تصادم کی متحمل نہیں ہو سکتی ہے ۔ اس سوال کہ کیا بھارت اور پاکستان میں کشمیر میں لائن آف کنٹرول کی نگرانی کرنے والا اقوام متحدہ کے مبصر گروپ(یواین ایم او جی آئی پی ) کےاہلکار محفوظ ہیں، انہوں نے کہا کہ یواین اہلکار محفوظ ہیں ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594283

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں