35.8 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاقوام متحدہ کی بھارت اور پاکستان سے زیادہ سے زیادہ تحمل کی...

اقوام متحدہ کی بھارت اور پاکستان سے زیادہ سے زیادہ تحمل کی اپیل

- Advertisement -

نیویارک۔8مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ نے بھارت کی جانب سے پاکستان اور آزاد کشمیر کے کچھ حصوں پرمیزائل حملوں کے تناظر میں دونوں ممالک سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپنی کال کی تجدید کی اور کہا کہ دنیا دونوں ممالک کے درمیان فوجی تصادم کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں نیوز بریفنگ میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی ترجمان سٹیفنی ٹرامبلے نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دنیا جنوبی ایشیا کے دو ہمسایوں کے درمیان فوجی تصادم کی متحمل نہیں ہو سکتی۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ہندوستان اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے مبصر گروپ (UNMOGIP) کی خدمات انجام دینے والے اقوام متحدہ کے اہلکار محفوظ ہیں،

- Advertisement -

جو کشمیر میں لائن آف کنٹرول کی نگرانی کرتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ ہاں، ہم نے چیک کیا ہے سب محفوظ ہیں۔بزدل بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان کی شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعددمعصوم جانیں گئیں تاہم پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور دشمن کی بندوقوں کو خاموش کروا دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594239

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں