اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں میانمار کی فوجی حکومت کے خلاف قرارداد منظور

اقوام متحدہ ۔20جون (اے پی پی):اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں میانمار کی فوجی حکومت کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں میانمار کی فوجی حکومت کے خلاف قرارداد کو 119 ممالک کی حمایت سے منظور کر لی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے میانمار میں فوج کے شہریوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اس ملک کو اسلحہ کی فراہمی …

اقوام متحدہ ۔20جون (اے پی پی):اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں میانمار کی فوجی حکومت کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں میانمار کی فوجی حکومت کے خلاف قرارداد کو 119 ممالک کی حمایت سے منظور کر لی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے میانمار میں فوج کے شہریوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اس ملک کو اسلحہ کی فراہمی پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

قرارداد میں میانمار کی فوجی حکومت پر آنگ سان سوچی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی اور پرامن مظاہرین پر تشدد فوری طور پر روکنے کے لیے زور دیا گیا ہے۔