اقوام متحدہ ۔ 2 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کیوبا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق امریکی ترمیمی قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے کیوبا پر امریکی اقتصادی پابندیوں کی مذمت کرنے کی قرارداد کو منظوری دے دی۔ امریکہ نے اپنی قرارداد میں 9 ترامیم منظور کرنے کی تجویز پیش کی تھی لیکن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے انہیں مسترد کر دیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں 193 رکن ممالک میں سے 189 ممالک نے کیوبا کی طرف سے پیش کی گئی قرار داد کی حمایت میں ووٹ دیا جبکہ امریکہ اور اسرائیل نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا۔