اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بین المذاہب و بین الثفاقتی رواداری کو فروغ دینے سے متعلق پاکستان اور فلپائن کی طرف سے پیش کردہ قرار داد منظور کرلی

56
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے "عوام کے حق خود ارادیت کے عالمی حصول"سے متعلق پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بین المذاہب و بین الثقافتی رواداری کو فروغ دینے سے متعلق پاکستان اور فلپائن کی طرف سے پیش کردہ قرار داد منظور بھاری اکثریت سے منظور کی ہے۔جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ قرار داد بین المذاہب ہم آہنگی ، رواداری ، تمام مذاہب اور اقدار کا احترام اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کی عالمی کوششوں کا حصہ ہے۔قرارداد میں پاکستان کی جانب سے کرتار پور اقدام کا خیرمقدم کیا گیا ہے اور اسے امن، اور بین المذاہب و بین الثقافتی تعاون کے لئے ایک اہم اور تاریخی اقدام قرار دیا گیا ہے۔پاکستانی وفد کی کاوشوں سے اس سال پہلی بار قرار داد میں مذہبی علامتوں کی اہمیت اور احترام کا اعتراف کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی مذہبی عدم رواداری اور نسل پرستی بالخصوص اسلامو فوبیا کے تناظر میں ، یہ قرار داد ان عصری چیلنجوں کو قومی دھارے میں لانے اور ایسے رجحانات کو روکنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کیلئے ناگزیر تھا۔ قرارداد میں تمام سٹیک ہولڈرز کے مابین بین المذاہبی اور ثقافتی رواداری کے فروغ پر اور عدم رواداری ، نسل پرستی ، امتیازی سلوک اور تشدد کے واقعات کا مقابلہ کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔ قرار داد اقوام متحدہ کے اتحاد برائے تہذیب کے اعلی نمائندے کے "باہمی احترام” کے مطالبے کی حمایت کرتا ہے۔