اقوام متحدہ ۔17جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سطح سمندر میں اضافے سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس بلانے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔شنہوا کے مطابق قرارداد میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اجلاس 25 ستمبر 2024 کو جنرل اسمبلی کے جنرل ڈیبیٹ کے موقع پر ہو گا۔
قرارداد میں جنرل اسمبلی کے صدر سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے ساتھ کھلی، شفاف اور جامع مشاورت کے ذریعے ممکنہ نتائج کی دستاویز سمیت اعلیٰ سطحی اجلاس کے تنظیمی انتظامات کو حتمی شکل دیں۔