37.1 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی...

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کے اظہار کے لیے قرارداد پر کارروائی کرے گی،ترجمان جنرل اسمبلی

- Advertisement -

قوام متحدہ ۔6اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی وسیع تباہی پر پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کے اظہار کے لیے مسودہ قرارداد پر کارروائی کرے گی۔

جمعرات کو اقوام متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی کے صدر کی ترجمان پولینا کوبیک نے ایک بریفنگ میں کہا کہ جنرل اسمبلی جمعہ کو پاکستان کے لیے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے پر کارروائی کرے گی جس میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا گیا ہے ،پاکستان میں آنے والے سیلاب میں 1700 سے زائد افراد ہلاک اور 33 ملین بے گھر ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی انسانی امداد اور بحالی کے لیے کوششوں میں تیزی کے لئے عالمی برادری پر دیا جائے گا اور رکن ممالک، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ متاثرہ آبادی خاص طور پر سب سے زیادہ خطرے سے دوچار افراد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں۔

ترجمان کوبیاک نے کہا کہ موجودہ ہنگامی امداد کے علاوہ بین الاقوامی برادری کی ضرورت پر بھی توجہ دینی ہو گی تاکہ درمیانی اور طویل مدتی بحالی، تعمیر نو اور خطرے میں کمی کی کوششوں کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان کے موافقت کے منصوبے کی حمایت کے لیے سیاسی عزم کو برقرار رکھا جا سکے۔

ترجمان جنرل اسمبلی نے مزید کہ کہ اس قرارداد میں بہت سے شریک سپانسرز ہونے کی توقع ہے اور یہ تباہی سے متاثرہ علاقوں میں طویل مدتی بحالی اور تعمیر نو کے مراحل کے لیے امداد اور مزید امدادی وعدوں کے لیے ایک عہد ساز کانفرنس کے بلانے کا بھی خیر مقدم کرے گی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=331091

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں