اقوام متحدہ۔ 24 جون (اے پی پی)ترکی نے پہلی بار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت سنبھال لی ہے،عہدے کو سنبھالنے والے ترک سفیر وولکان بوز کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مدتِ فرائض کے دوران امن و سلامتی قابل دوام ترقیاتی منصوبو ں کو اہمیت دیں گے۔اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی کے صدر منتخب ہونے والے وولکان بوزکر نے استنبو ل کے چراغان پیلس میں منعقدہ ایک تقریب کے ساتھ اپنے فرائض سنبھال لیے۔انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ جنرل اسمبلی کی صدارت پر پہلی بار کسی ترک شہری کی تعیناتی ان کے لیے باعث ِ وقار ہے۔بوزکر کا کہنا تھا کہ دنیا کے مختلف مقامات کو بحرانوں، بھاری تعداد میں جانی نقصان کا موجب بننے والے تصادم اور کرونا سمیت سنگین مسائل کا سامنا ہے جن کا عالمی سطح پر حل لازم ہے۔