اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن کیلئے منتخب صدر وولکن بوزکر نے وزارت خارجہ کے لان میں پودا لگایا

107

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن کیلئے منتخب صدر وولکن بوزکر نے پیر کو وزارت خارجہ کے لان میں پودا لگایا۔ وہ وزیر خارجہ اور وزیراعظم عمران خان سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں یواین جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن کے ایجنڈے کے حوالے سے مسائل اور ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وولکن بوزکر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں۔