اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل میں پاکستانی وفد نے جمو ں و کشمیر سے متعلق بھارت کے نامعقول موقف کو مسترد کردیا

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل میں پاکستانی وفد نے جمو ں و کشمیر سے متعلق بھارت کے نامعقول موقف کو مسترد کرتے ہوئے اسے ’تاریخ کے ساتھ مذاق قرار دیا ہے۔ وفد نے بلوچستان میں مسلسل بھارتی مداخلت کی مذمت بھی کی ہے۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستانی وفد نے سخت الفاظ میں جواب دیتے ہوئے جموں …

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل میں پاکستانی وفد نے جمو ں و کشمیر سے متعلق بھارت کے نامعقول موقف کو مسترد کرتے ہوئے اسے ’تاریخ کے ساتھ مذاق قرار دیا ہے۔ وفد نے بلوچستان میں مسلسل بھارتی مداخلت کی مذمت بھی کی ہے۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستانی وفد نے سخت الفاظ میں جواب دیتے ہوئے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضے سے انکار کی بھارتی کوشش کو تاریخ کے ساتھ مذاق قرار دیا۔بھارت نے اپنی ہی پارلیمنٹ میں ایک بل متعارف کیا ہے جس کے تحت جموں وکشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کرنے والوں کیلئے سزا تجویز کی گئی جو حقائق سے انحراف کی ایک اور ناکام کوشش ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply