اقوام متحدہ ۔ 18 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کیلیے951 ملین ڈالر کی اپیل کی ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کی جانے والی اپیل میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے اداروں اور شراکت دار این جی اوز نے مشترکہ منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کیلیے951 ملین ڈالر کی اپیل کی گئی ہے تاکہ 9لاکھ روہنگیا بے گھر افراد کی ضروریات فوری طور پر پوری کی جاسکیں۔