21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی پر اسرائیلی پابندی بین الاقوامی...

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی پر اسرائیلی پابندی بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے ،فلسطینی اتھارٹی

- Advertisement -

مقبوضہ بیت المقدس۔30جنوری (اے پی پی):فلسطینی اتھارٹی کے صدارتی ترجمان نبیل ابو رضینہ نے کہا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) پر اسرائیلی پابندی بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ اس اسرائیلی اقدام سے لاکھوں فلسطینی پناہ گزین اقوام متحدہ کے ادراے کی فراہم کردہ صحت اور تعلیم جیسی امدادی سہولیات سے محروم ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اقوام متحدہ کے ادارے کے خلاف پابندیاں لگا کر دراصل ان پناہ گزین کیمپوں کا خاتمہ چاہتا ہے جو لاکھوں فلسطینی عوام کا حق واپسی تسلیم کرانے کے لئے ایک زندہ جواز کے طور پر موجود ہیں۔

- Advertisement -

فلسطینی اتھارٹی کے صدارتی ترجمان نبیل نے کہا کہ اسرائیل کی اقوام متحدہ کے ادراے یو این آر ڈبلیو اے کے خلاف پابندی کی کوشش درحقیقت پناہ گزین کے طور پر فلسطینیوں کو ملا ہوا سٹیٹس ختم کرنے کے لئے ہے۔ پابندی سے غزہ ، مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں تقریباً 6 ملین فلسطینی متاثر ہوں گے جو صحت و تعلیم و دیگر ریلیف اور سہولیات کے لئے یو این آر ڈبلیو اے پر انحصار کرتے ہیں ۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیل کا یہ اقدام بین الاقوامی قانون کو چیلنج کرنے کے مترادف اور اقوام متحدہ کے ادارے اور اس کے فیصلوں کے خلاف ہے۔ فلسطینی اتھارٹی نے یہ بیان مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں بھی اقوام متحدہ کے ادارے یو این آر ڈبلیو اے کی امدادی سرگرمیوں کو روکنے کے اسرائیلی اقدام کے حوالے سے دیا ہے۔

واضح رہے منگل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی سفیر نے بھی اسرائیل کے اس غیر قانونی اور غیر انسانی اقدام کی کھل کر حمایت کی جبکہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے)کے سربراہ فلپ لازارینی نے بین الاقوامی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی حیثیت اور ساکھ کو متاثر کرے گا اور دنیا کا بین الاقوامی برادری پر بھروسہ ختم ہو جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553758

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں