اقوام متحدہ کی سعودی آئل پمپنگ اسٹیشن پر ڈرون حملے کی مذمت

91

اقوام متحدہ۔16 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ نے سعودی عرب کے 2 آئل پمپنگ اسٹیشنوں پر ڈرون دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کے ترجمان سٹفین دوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرش نے سعودی عرب کے 2 آئل پمپنگ اسٹیشنوں پر ڈرون دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویلین انفراسٹکچر پر یہ حملے عالمی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے متحدہ عرب امارات کے ساحل پر تجارتی آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت کی ہے اور اس واقعے کے ذمہ داروں کے تعین کے لئے مذید تحقیات پر زور دیا ہے۔