اقوام متحدہ ۔ یکم فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مشرقی یوکرین میں خطرناک صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وہاں جاری تشدد پر روکنے کی اپیل کی ہے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کے اراکین یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اور سلامتی کونسل یوکرین میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے ۔