اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا کولمبیا میں امن عمل کی حمایت کا اظہار، ملک میں عدم تحفظ سے نمٹنے کی اہمیت پر زور

237
Geng Shuang, Deputy Permanent Representative
Geng Shuang, Deputy Permanent Representative

اقوام متحدہ ۔14جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین نے کولمبیا میں امن عمل کے لیے اپنی مکمل اور متفقہ حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے ملک میں عدم تحفظ سے نمٹنے کی اہمیت پر زور دیا۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق کونسل کے اراکین نے کہا کہ وہ2016 کے امن معاہدے کے جامع نفاذ پر مزید پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہیں جس میں جامع دیہی اصلاحات پر اہم پیش رفت بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کولمبیا میں امن و استحکام کے لیے عدم تحفظ سے نمٹنا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے مسلح گروپوں کے ساتھ6ماہ کی جنگ بندی کے اعلان کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس کے نفاذ سے ملک میں جامع امن میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ امن معاہدے کے جامع نفاذ کی حمایت کے لیے کولمبیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور کولمبیا میں اقوام متحدہ کے تصدیقی مشن کی تکمیلی کوششوں کی بھرپور حمایت کی۔