اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دسمبر کے مہینے کے لیے صدارت سنبھالنے کے بعد بھارت کو جمہوریت کی تنزلی سے متعلق سوالات کا سامنا

136
پاکستان کی اقوام متحدہ کی ’’بچے اور مسلح تصادم‘‘ کے موضوع پر رپورٹ میں کشمیری اور فلسطینی بچوں کی حالت زار کا ذکر نہ کرنے پر اقوام متحدہ پر تنقید

اقوام متحدہ۔2دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دسمبر کے مہینے کے لیے صدارت سنبھالنے کے بعد بھارت کو جمہوریت کی تنزلی سے متعلق سوالات کا سامنا ہے۔ یہ دوسری بار ہے جب سلامتی کونسل کی صدارت بھارت کے سپرد ہوئی ہے جو ہر ماہ حروف تہجی کی بنیاد پر سونپی جاتی ہے۔

اگست 2021 میں اس وقت کے بھارتی سفیر جو اب ریٹائر ہو گئے ہیں نے صدارت کے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو اقوام متحدہ میں افغانستان کی صورتحال پر بحث میں حصہ لینے سے روک دیا تھا، جس پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے پاکستان کے خلاف بھارت کے اس اقدام پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کا متعصبانہ اور رکاوٹ پر مبنی اقدام پاکستان سے نفرت کامظہر ہے۔

اقوام متحدہ میں بھارت کی سفیر روچیرا کمبوج نےپریس کانفرنس کے دوران دسمبر کے لیے کام کے پروگرام کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف اہم تقریبات کی میزبانی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکرمباحثوں کی صدارت کے لیے دسمبر کے وسط میں نیویارک جائیں گے۔

بھارتی سفیر نے ملک کی جمہوری ساکھ اور بین الاقوامی امور میں "پل کے طور پر اس کے کردار پر روشنی ڈالی لیکن جب ایک نامہ نگار نے بھارت میں موجودہ حکومت کے قیادت میں جمہوریت اور آزادی صحافت کی تنزلی سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے خفگی کا اظہارکیا اور کہا کہ ہمیں یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ جمہوریت پر کیا کرنا ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ بھارت میں جمہوریت کی جڑیں 2500 سال پرانی ہیں، حالیہ دور کی بات کی جائے تو ہمارے ملک میں جمہوریت کے تمام ستون برقرار ہیں اور مقننہ، ایگزیکٹو، عدلیہ اور چوتھی سٹیٹ پریس اور ایک بہت متحرک سوشل میڈیا ہے لہذا یہ ملک دنیا کی سب سے بڑا جمہوری ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر پانچ سال بعد ہم دنیا کی سب سے بڑی جمہوری مشق کا انعقاد کرتے ہیں۔ بھارتی سفیر نے دعوی کیا کہ ہر کسی اپنے رائے کے اظہار کی آزادی ہے اور اس طرح ہمارا ملک کام کرتا ہے۔

ہمارا ملک تیزی سے اصلاحات اور تبدیلیاں کر رہا ہے اور اس کی رفتار بہت متاثر کن رہی ہے اور مجھے یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے پوری دنیا اس کا مشاہدہ کر رہی ہے۔