اقوام متحدہ ۔ 12 جون (اے پی پی) ا قوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بدھ کو سوڈان میں حالیہ تشدد کی پرُ زور مذمت کی اور سوڈان کے فوجی حکمرانوں اور احتجاج کرنے والوں پر زور دیا ہے کہ وہ بحران کے حل کے لے مل جل کر کام کریں۔ سلامتی کونسل نے متفقہ بیان میں فریقین پر زور دیا کہ وہ عام شہریوں کے خلاف پر تشدد کارروائیں فوری طور پر روک دیں اور انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ رواں ماہ کے آغاز میں احتجاجی مظاہرین کے خلاف کریک ڈاﺅن میں ایک سو سے زیادہ افراد مارے گئے تاہم سوڈانی حکام کا کہنا ہے کہ کریک ڈاﺅن کے دوران مارے جانے والے افراد کی اصل تعداد اس سے کہیں کم ہے۔