22.4 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کی مکمل...

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کی مکمل حمایت کی تصدیق

- Advertisement -

اقوام متحدہ ۔4اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کی مکمل حمایت کی تصدیق کی۔شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ میں سوئٹزرلینڈ کے مستقل نمائندے اور اکتوبر کے لیے کونسل کے صدر پاسکل بیریسوائل نے کہا کہ سلامتی کونسل کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش ، ان کے اہم کردار اور وسیع تر اقوام متحدہ کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

بیان میں اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کو اقوام متحدہ کے سربراہ کے ساتھ ایک نتیجہ خیز اور موثر تعلقات رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہےاور رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ ان کے کام اور ان کے دفتر کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام سے گریز کریں۔

- Advertisement -

سلامتی کونسل کے اراکین نے مزید اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل یا اقوام متحدہ کے ساتھ بات چیت نہ کرنے کا کوئی بھی فیصلہ، خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں بالکل غلط ہے۔ واضح رہے اسرائیل کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کو اسرائیل میں نا پسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں