22.8 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاقوام متحدہ کی فوری جنگ بندی کی اپیل،غزہ انسانی المیے کی بدترین...

اقوام متحدہ کی فوری جنگ بندی کی اپیل،غزہ انسانی المیے کی بدترین صورتحال سے دوچار

- Advertisement -

نیویارک۔28اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال حالیہ تاریخ کی بدترین سطح پر پہنچ چکی ہے، اور دنیا خوف اور تشویش کے ساتھ یہ مناظر دیکھ رہی ہے۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق مشرقِ وسطیٰ امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے ڈپٹی سپیشل کوآرڈی نیٹر، رامز علیکبروف نے یروشلم سے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ تیزی سے تباہی کی گہرائیوں میں ڈوب رہا ہے جہاں شہری ہلاکتوں میں اضافہ، بڑے پیمانے پر بے گھر ہونے اور اب قحط جیسی صورتحال جنم لے چکی ہے۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق 23 جولائی کے بعد سے کم از کم 2,553 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں سے 271 افراد امداد حاصل کرنے کی کوشش کے دوران، حتیٰ کہ فوجی طور پر کنٹرول شدہ تقسیم مراکز کے قریب، فائرنگ کا نشانہ بنے۔ اس کے علاوہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 240 سے زائد صحافی بھی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔اقوام متحدہ کے عہدیدار نے بتایا کہ ادارے اور اس کے شراکت دار عوام کو سہارا دینے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں مگر سلامتی کے خطرات اس قدر زیادہ ہیں کہ موجودہ حفاظتی اقدامات ناکافی ثابت ہو رہے ہیں۔

- Advertisement -

ان کے بقول غزہ کے حالیہ دورے پر میں تباہی اور انسانی کرب کے مناظر دیکھ کر دنگ رہ گیا۔ میں نے امدادی کارکنوں کو دیکھا جو اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر لوگوں تک مدد پہنچا رہے تھے جبکہ وہ خود ناقابلِ برداشت حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تنازع کے حل، قبضے کے خاتمے اور سیاسی افق کی بحالی کے لیے جرات مندانہ اقدامات ناگزیر ہیں۔سلامتی کونسل کو بتایا گیا کہ عالمی برادری کا موقف واضح ہے کہ دو ریاستی حل ہی اسرائیل-فلسطین تنازع کے منصفانہ اور دیرپا حل کا واحد راستہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران عملی اقدامات پر اجتماعی پیش رفت کی ضرورت ہے۔رامز علی کبروف نے کہاکہ غزہ ایسی ہولناک صورتحال میں ڈوبا ہوا ہے جو بنیادی انسانی قدروں کو چیلنج کر رہی ہے، اور مغربی کنارے کو بھی وجودی خطرات لاحق ہیں۔ اب مزید انتظار نہیں کیا جا سکتا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں