اسلام آباد ۔ 13 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہرنے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیرکا دیر پا حل ہی خطے میں امن واستحکام کی ضمانت ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے خطے پر اپنا اثرو رسوخ قائم کرنے کے ناپاک عزائم نے نہ صرف جنوبی ایشیاءکی سلامتی کو خطرے میں …
اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیرکا دیر پا حل ہی خطے میں امن واستحکام کی ضمانت ہے، چوہدری محمدبرجیس طاہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہرنے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیرکا دیر پا حل ہی خطے میں امن واستحکام کی ضمانت ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے خطے پر اپنا اثرو رسوخ قائم کرنے کے ناپاک عزائم نے نہ صرف جنوبی ایشیاءکی سلامتی کو خطرے میں ڈال رکھا ہے بلکہ اس پورے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیں مسئلہ کشمیر پر اپنے اُصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا اور نہ ہی پاکستان بھارت کے ہتھیاروں کے حصول سے کسی دباﺅ میں آنے والاہے جس کا اعتراف خودبھارت کے مستند اخبار چند عرصہ قبل اپنے اداریوں میں کرچکے ہیں ۔








