اقوام متحدہ کی قطری بحران سے متعلق کویتی ثالثی کی حمایت

101

اقوام متحدہ ۔ 28 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریش نے واضح کیا ہے کہ قطری بحران سے متعلق اقوام متحدہ کا موقف سادہ نوعیت کا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ انسداد دہشتگردی کے علمبردار عرب ممالک کے درمیان برپا بحران حل کرانے کے سلسلے میں کویت کی ثالثی کی حامی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یمنی بحران کے حوالے سے سعودی عرب کا اقوام متحدہ پر کوئی دباﺅ نہیں۔ سیکرٹری جنرل نے امیر کویت شیخ صباح الاحمد سے ملاقات کے بعد بتایا کہ کویت کا قطری بحران کے سلسلے میں اپنا کوئی ایجنڈہ نہیں۔ کویت امن اورافہام و تفہیم کا ایجنڈہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ دباﺅ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔