اقوام متحدہ کی مالی میں ہونے والے دھماکے کی مذمت، ملوث افرا کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

51
اقوام متحدہ کی مالی میں ہونے والے دھماکے کی مذمت، ملوث افرا کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

اقوام متحدہ۔9مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ نے وسطی مالی کے علاقے موپٹی میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مالی کے حکام پر زور دیا کہ وہ ان حملوں میں ملوث افرا کی فوری گرفتاری کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے اپنے مذمتی بیان میں سوگوار خاندانوں، حکومت اور مصر کے عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔ واضح رہے ہے کہ گزشتہ پیر کودھماکہ خیز موادکے پھٹنےسے 2 مصری امن فوجی ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوگئے تھے ۔