اقوام متحدہ ۔14دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نےافغانستان میں ایک ہوٹل پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ چین خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا کہانتونیو گوتریش نے متاثرین سے اظہار تعزیت کی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی ہے ۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکرٹری جنرل نےاس واقعہ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑے کرنے کا مطالبہ کرتےہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ انسانوں کے خلاف حملے بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت سختی سے ممنوع ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو کابل میں ہوٹل پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا جس میں 3 دہشت گرد ہلاک اور متعدد چینی شہری زخمی ہو گئے۔ شدت پسند گروپ داعش سے وابستہ ایک تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔