اقوام متحدہ ۔18دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریش نے کیریبین میں موجودہ کشیدگی کے تناظر میں تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور فوری طور پر کشیدگی میں کمی لانے کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے صحافیوں کو بتایا کہ انتونیوگوتریش موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور متعلقہ فریقین کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ترجمان نے …
اقوام متحدہ کی کیر یبین میں کشیدگی کم کرنے کی اپیل

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔18دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریش نے کیریبین میں موجودہ کشیدگی کے تناظر میں تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور فوری طور پر کشیدگی میں کمی لانے کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے صحافیوں کو بتایا کہ انتونیوگوتریش موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور متعلقہ فریقین کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ سیکرٹر ی جنرل نے تمام فریقین سے بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور دیگر قانونی فریم ورک کے تحت اپنے فرائض کی تعمیل کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ خطے میں امن کا تحفظ کیا جا سکے۔ان کا کہنا ہے کہ اختلافات کو پرامن طریقوں سے حل کرنا ضروری ہے۔
اگر وینزویلا اس مسئلے کو اقوام متحدہ میں لے کر آتا ہے، تو یہ مسئلہ سیکورٹی کونسل کے اراکین کے لیے غور طلب ہوگا۔حالات کے تناظر میں، اقوام متحدہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ اس وقت، سفارتی سطح پر بات چیت کو جاری رکھنا اور امن کی راہ پر پیش رفت کرنا انتہائی اہم ہے۔








