اقوام متحدہ۔15جولائی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے اعلی سطحی سیاسی فورم کی پائیدار ترقی بارے گول میز کانفرنس منعقد ہوئی ۔
چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق کانفرنس میں چین کے وزیر حیاتیات و ماحولیات ہوانگ رون چھو نے کہا کہ اس وقت بنی نوع انسان پر سے وبا کی دھند نہیں چھٹی ہے، ماحولیاتی تبدیلی جیسے گورننس کا خسارا ابھی پُر نہیں ہوا ہے، عالمی اقتصادی بحالی کی صورتِ حال بدستور نازک اور سست ہےاور 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے پر عمل درآمد کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ثابت قدمی کےساتھ ترقی پر توجہ دینی چاہیے، کم کاربن کی جانب منتقلی کا عمل مستقل مزاجی کے ساتھ کیا جاناچاہیےاور مضبوطی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال چینی صدر شی جن پنگ نے عالمی ترقیاتی انیشیٹو کی تجویز پیش کی جس کا مقصد اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے کو فروغ دینا تھا۔
اسے اقوام متحدہ جیسی بین الاقوامی تنظیموں اور 100 سے زائد ممالک کی جانب سےحمایت حاصل ہوئی ہے۔ بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر ہم اس انیشیٹو کے عملی نفاذ کو تسلسل کے ساتھ آگے بڑھائیں گے اور ایک مزید مضبوط، سبز اور مثبت عالمی ترقی کو فروغ دیں گے۔