اقوام متحدہ کے امن مشن کے 75 سال مکمل ہونے پر 8 پاکستانی فوجیوں کو بعد ازشہادت اعزازسےنوازاگیا،ہمیں ان پرفخرہے،وزیراعظم محمدشہبازشریف کاٹویٹ

236

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشن کے 75 سال مکمل ہونے پر 8 پاکستانی امن فوجیوں کو بعد از شہادت اعزاز سے نوازا گیا،ہمیں ان پر فخر ہے۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اقوام متحدہ کے پرچم تلے امن مشن میں سب سے زیادہ کردار ادا کرنے والے ممالک میں سے ایک ہونے پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوجیوں نے انتہائی پیچیدہ اور خطرناک تنازعات والے علاقوں میں جان کی قربانیاں دیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں اپنے امن کے رکھوالوں پر فخر ہے کہ ان کی اپنے فرض سے بے مثال وابستگی ہے۔