اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے ایوان نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر مشترکہ بیان جاری کر دیا ہے، 58ممالک کی حمایت سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں بھارت کے سامنے 5مطالبات رکھ دیئے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کو ایک اور بڑی سفارتکاری کامیاب ہوئی ہے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود نے جنیوا میں میڈیا سے گفتگو کرتے …
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے ایوان نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر مشترکہ بیان جاری کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے ایوان نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر مشترکہ بیان جاری کر دیا ہے، 58ممالک کی حمایت سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں بھارت کے سامنے 5مطالبات رکھ دیئے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کو ایک اور بڑی سفارتکاری کامیاب ہوئی ہے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود نے جنیوا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج کا دن ہمارے لئے اور کشمیریوں کے لئے بہت اہم اور منفرد دن ہے‘ایک تو مجھے آج اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں موقع ملا کہ میں کچھا کھچ بھرے ہوئے حال میں دنیا بھر سے آئے ہوئے مندوبین کے سامنے پاکستانیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ پیش کروں اور میں نے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج جو سب سے اہم اور بڑی کامیابی ہمیں ملی ہے جسے میں قوم کے ساتھ شئیر کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ آج ہمیں ایک مشترکہ بیان حاصل کرنے میں کامیابی ہوئی ہے جس پر اٹھاون ممالک نے اپنا حصہ ڈالا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ان اٹھاون ممالک میں مختلف ریجنز سے تعلق رکھنے والے ممالک کی نمائندگی موجود ہے‘ان اٹھاون ممالک نے مشترکہ بیان کے ذریعے پانچ مطالبات سامنے رکھے ہیںجن میں بھارت سے کہا گیا ہے کہ ہندوستان لوگوں سے جینے کا حق نہ چھینے‘بھارت مقبوضہ کشمیر سے کرفیو کو فی الفور اٹھائے ‘بھارت مقبوضہ کشمیر میں ذرائع مواصلات پر پابندی کو ختم کیا جائے اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر تک رسائی دی جائے‘بھارت سیاسی قیدیوں کو فی الفور رہا کر ے ‘طاقت کے بے جا استعمال سے اجتناب کیا جائے۔مشترکہ بیان میں بھارت سے مطالبہ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں کمیونیکیشن شٹ ڈاﺅن بحال کرے۔بھارت سے کہا گیا انسانی حقوق کی تنظیموں، عالمی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دے۔بھارت سے کہا گیا انسانی حقوق کمیشن آفس کی سفارشات پر عملدرآمد کرے۔وزیر خارجہ سے بتایا کہ ہیومن رائٹس کمشنر کے آفس سے جو دو روپورٹس سامنے آئی ہیں ان کی سفارشات پر عمل درآمد کیا جائے۔








