اقوام متحدہ کے اہلکار کا اسرائیل کے تازہ ترین فوجی حملوں کے بعد غزہ کا دورہ ، جنگ بندی کی اپیل

122

اقوام متحدہ ۔6نومبر (اے پی پی):مقبوضہ فلسطینی علاقے کے لیے اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے حوالے سے رابطہ کار مہند ہادی نے(اسرائیل کے تازہ ترین فوجی حملوں کے بعد )علاقے کے اپنے پہلے دورے کے دوران غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا )کے زیر انتظام غزہ شہر کے الممونیہ سکول میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں لوگوں لے لئے کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں ، موجودہ حالات میں لوگوں کا وہاں رہنا ناقابل تصور ہے ۔

انہوں نے کہاکہ غزہ اب انسانوں کے زندہ رہنے کی جگہ نہیں رہی ، اب یہ جنگ ختم ہو نی چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انروا کے ایک سکول میں 1500 سے زائد لوگ پناہ لئے ہوئے ہیں ، باتھ روم تک رسائی نہیں ، کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہے، یہ صورتحال ناقابل برداشت ہے، وہاں ہر جگہ سیوریج کا پانی ، فضلہ اورکچرا ہے۔