اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کی ”سی ٹی بی ٹی “پر عمل درآمد کی اپیل

اقوام متحدہ ۔02 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بان کی مون نے جوہری ہتھیاروں کی وجہ سے ماحول اور انسانوں کے وجود پر منڈلانے والے خطرے کے تئیں آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکوں کو جوہری تجربے پر پابندی کے جامع معاہدے(سی ٹی بی ٹی) کو جلد از جلد نافذ کرنے کےلئے مل کر کام کرنا چاہیے۔ مون نے جوہری تجربے پر پابندی کے بین …

اقوام متحدہ ۔02 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بان کی مون نے جوہری ہتھیاروں کی وجہ سے ماحول اور انسانوں کے وجود پر منڈلانے والے خطرے کے تئیں آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکوں کو جوہری تجربے پر پابندی کے جامع معاہدے(سی ٹی بی ٹی) کو جلد از جلد نافذ کرنے کےلئے مل کر کام کرنا چاہیے۔ مون نے جوہری تجربے پر پابندی کے بین الاقوامی دن پر اپنے پیغام میں کہا،”اس جوہری تجربے پر پابندی کے بین الاقوامی دن پر میں دنیا سے اس مسئلے پر خطرناک تعطل کے خاتمے کےلئے یکجہتی کا جذبہ اختیار کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔انہوں نے جنرل اسمبلی کی جانب سے 20سال پہلے منظور کئے جانے کے باوجود کثیر فریقی معاہدہ اب تک نافذ نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

Leave a Reply