اقوام متحدہ۔9ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انتونیو گوتریش نے جاری بیان میں کہا کہ میں برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کی ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر بہت افسردہ ہوں۔
انہوں نے ملکہ کے اہل خانہ حکومت ،برطانیہ کے عوام اور وسیع تر دولت مشترکہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔برطانیہ کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والی اور سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی سربراہ کے طور پر ملکہ الزبتھ دوم کو دنیا بھر میں ان کی شہرت ، وقار اور محبت کے لیے سراہا گیا ہے۔
ملکہ اقوام متحدہ کی اچھی دوست تھیں اورانہوں نے 50سال کے دوران نیویارک ہیڈ کوارٹر کا دوبار دورہ کیا۔ جاری بیان میں کہا کہ وہ بہت سے خیراتی اور ماحولیاتی مقاصد کے لیے دل کھول کر حصہ لیا اور گزشتہ نومبر میں گلاسگو میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کی کانفرنس میں مندوبین سے بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم کو خراج تحسین پیش کرنا چاہوں کہ انہوں نےعمر بھر اپنے لوگوں کی خدمت کی،دنیا ان کی عقیدت اور قیادت کو طویل عرصے تک یاد رکھے گی۔ واضح رہے کہ ملکہ نے اپنے دور حکمرانی کا آغاز 1952 میں کیا تھا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=326363