29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاقوام متحدہ کے سربراہ کی کابل میں مسجد کے باہر دھماکے کی...

اقوام متحدہ کے سربراہ کی کابل میں مسجد کے باہر دھماکے کی مذمت

- Advertisement -

اقوام متحدہ۔24ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسجد کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے پریس بریفنگ میں کہا کہ سیکرٹری جنرل نے دھماکے کے متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی، تعزیت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

- Advertisement -

افغان حکام کے مطابق جمعہ کی نماز کے بعد کابل میں مسجد وزیر محمد اکبر خان کے باہر بارود سے بھری کار کو اس وقت اڑا دیا گیا جب نمازی مسجد سے باہر نکل رہے تھے، دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 41 زخمی ہوگئے تھے جن میں بچے بھی شامل تھے۔ واضح رہے کہ کسی گروپ یا فرد نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=329033

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں