اقوام متحدہ ۔18جون (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے مغربی یوگنڈا کے سیکنڈری سکول پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق انتونیو گوٹریس کے نائب ترجمان نے کہا ہے کہ انتونیو گوٹریس نے مغربی یوگنڈا میں سکول پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے خاندانوں اور حکومت اور یوگنڈا کے عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اغوا کیے گئے افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ گوٹریس نے جمہوری جمہوریہ کانگو اور یوگنڈا کے درمیان سرحد پار عدم تحفظ سے نمٹنے اور علاقے میں پائیدار امن کی بحالی کے لیے، بہتر علاقائی شراکت داری سمیت اجتماعی کوششوں کی اہمیت کا اعادہ کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس خوفناک حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔