اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آئندہ ہفتے کولمبیا کا دورہ کریں گے

اقوام متحدہ۔ 11 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوترش آئندہ ہفتے کولمبیا کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ملکی صدر خوآن مانوئل سانتوس سے ملاقات میں فارک باغیوں کے ساتھ امن ڈیل کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔جرمن خبررسا ں ادارے کے مطابق کولمبیا میں فارک باغی تحریک کے مکمل خاتمے کی خاطر بگوٹا حکومت آخری فعال باغی گروہ ’نیشنل لبریشن آرمی‘ سے مذاکرات …

اقوام متحدہ۔ 11 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوترش آئندہ ہفتے کولمبیا کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ملکی صدر خوآن مانوئل سانتوس سے ملاقات میں فارک باغیوں کے ساتھ امن ڈیل کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔جرمن خبررسا ں ادارے کے مطابق کولمبیا میں فارک باغی تحریک کے مکمل خاتمے کی خاطر بگوٹا حکومت آخری فعال باغی گروہ ’نیشنل لبریشن آرمی‘ سے مذاکرات کر رہی ہے۔ یہ باغی گروہ اب تک کسی امن ڈیل کا حصہ بننے سے انکار کر رہا ہے تاہم توقع ہے کہ جلد ہی کوئی مثبت پیش رفت ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں