اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریش رواں ماہ اسرائیل و فلسطین کا پہلا دورہ کریں گے

118

اقوام متحدہ ۔ 4 اگست (اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریش رواں ماہ اسرائیل و فلسطین کا پہلا دورہ کریں گے۔ جمعہ کو عالمی میڈیا کے مطابق 28 اگست سے شروع ہونے والا یہ دورہ 3 روزہ ہو گا جس میں گوٹیریش متعدد اسرائیلی اور فلسطینی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اسرائیل میں وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے علاوہ وزیر دفاع سے بھی ملیں گے۔ پھر وہ رملہ جائیں گے جہاں ان کی ملاقات فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ہو گی۔ یہ دورہ تعطل کے شکار اسرائیلی فلسطینی امن عمل کو آگے بڑھانے کی ایک کوشش ہے۔