27.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا چار روزہ دورہ پاکستان...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا چار روزہ دورہ پاکستان وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی اہم کامیابی ہے، معروف امریکی جریدے کی رپورٹ

- Advertisement -

واشنگٹن۔ 26 فروری (اے پی پی) معروف امریکی آن لائن جریدے ڈپلومیٹ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے چار روزہ دورہ پاکستان کو وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو درپیش اقتصادی و معاشی مسائل سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر پر اپنے بیانیے کو آگے بڑھارہے ہیں اور انتونیو گوتریس کے کامیاب دورے سے نہ صرف ان کی حکومت کی کافی حوصلہ افزائی ہوئی ہے بلکہ خود عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان نے اپنی خارجہ پالیسی کے محور کے طور پر وادی میں مسئلہ کشمیر اور بھارت کے کریک ڈاؤن کے معاملے کو مستقل طور پر زندہ رکھا ہواہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے دورے کے دوران عالمی امن اور ماحولیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کے کردارکے حوالے سے ان کے بیانات کی دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ نے کوریج کی۔انتونیو گوتریس کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کا دورہ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا۔بھارت نے اس اظہار یکجہتی پر جس طرح ترک صدر کے خلاف ردعمل دیا ایسا ردعمل وہ انتونیو گوتریس بارے نہیں دے سکا۔رپورٹ کے مطابق ماضی میں بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی پالیسیوںکے خلاف سخت موقف نہ اختیار کرنے پر مسلم لیگ (ن) کی حکومت نکتہ چینی کا شکار رہی تھی، 2016ء میں کشمیر میں برہان وانی کے قتل پر محض مذمت کے الفاظ سے کام لیا گیا۔ اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم شنگھائی تعاون تنظیم میںکشمیر کے معاملے کو زوردار طریقے سے پیش کرنے میں بھی ناکام رہے تھے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=190291

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں