23.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومقومی خبریںاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے پاکستان کے مندوب عاصم...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے پاکستان کے مندوب عاصم افتخار کی ملاقات ، خطے کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ میں پاکستانی کے مندوب عاصم افتخار احمد نے جمعرات کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ۔ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان خطے کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بات چیت میں جنوبی ایشیا میں سلامتی کی ابھرتی ہوئی صورتحال کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک میں کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس کے لیے کی جانے والی کوششوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے عالمی ادارے کے سربراہ انتونیو گوتریس سے تبادلہ خیال میں علاقائی امن اور استحکام کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591316

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں