اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور یمن میں اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر کی یمن ایئرپورٹ پر حملے کی مذمت ، متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی

79
اقوام متحدہ کے امن مشنز میں خواتین کو بااختیار بنانا اولین ترجیح ہے ، سربراہ اقوام متحدہ امن آپریشنز

اقوام متحدہ ۔31دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش اور یمن میں اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر مارٹن گریفیتھس نے یمن ایئرپورٹ پر تباہ کن اور افسوس ناک حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور یمن میں اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر نے اپنے الگ الگ بیانات میں یمن حملے کے متاثرہ خاندانوں سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یمن کی زیرقیادت اور یمنی ملکیت میں شامل سیاسی عمل کے تنازع کے حل کی کوششوں کی حمایت کرنے کے اقوام متحدہ کے مستحکم عزم کا اعادہ کیا۔ اقوام متحدہ کے سفیر نے کہا کہ یمن ایئرپورٹ پر حملہ ناقابل قبول فعل ہے جو یمن میں قیام امن کے فوری قیام کی اہمیت کی تاکید کرتا ہے اس لیے ان کی خواہش ہے کہ یمن کی نئی کابینہ مشکلات اور چیلنجز کا مضبوطی اور ڈٹ کر مقابلہ کرے ۔ یمن ایئرپورٹ پر سعودی عرب سے آنے والی پرواز کے لینڈ کرنے کے بعد 2 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ اس پرواز میں یمن کی نئی کابینہ کے ارکان سوار تھے۔