اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کیمون کی استنبول میں دہشت گردانہ حملہ کی مذمت

99
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

نیو یارک ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کیمون نے استنبول میں مہلک ترین دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے ۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ نے عالمی ادارہ کے سربراہ کے ترجمان کے حوالہ سے بتایا کہ بان کی مون نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس حملہ کے منصوبہ سازوں کو جلد ہی انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے ترک حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے ۔