اقوام متحدہ ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کوئٹہ میں پولیس اکیڈمی پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ بان کی مون نے دہشتگردوں کے حملے کا شکار ہونے والے افراد کے خاندانوں اور پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا …
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی کوئٹہ حملے کی شدید مذمت

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کوئٹہ میں پولیس اکیڈمی پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ بان کی مون نے دہشتگردوں کے حملے کا شکار ہونے والے افراد کے خاندانوں اور پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بہیمانہ واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔








