اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا مالدیپ کی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار

125

مالے۔ 3 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مالدیپ کی سیاسی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ حکومت اور سیاسی جماعتوں کے مابین بڑھتے ہو ئے اختلافات کے باعث بامقصد مذاکرات کا انعقاد مزید مشکل ہو گیا ہے ۔