اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ایرانی مندوب کی ملاقات

274

اقوام متحدہ۔ 22 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کی۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابقاقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ہم یمن میں گزشتہ تین سال سے جاری بحران کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کے نئے ایلچی ‘مارٹن گریفتس’ کے ساتھ تعاون کرنے پر تیار ہیں۔ایران کے مستقل مندوب نے یمن کی تشویشناک انسانی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یمن کے بحران کا سیاسی حل ناگزیر ہے تاہم سلامتی کونسل میں غیرتعمیری اور یک طرفہ فیصلوں سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس ملاقات میں کہا کہ وہ یمن کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کے لئے کسی بھی تعاون سے دریغ نہیں کریں گے۔