اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا ایتھوپیا میں امن معاہدے پر عملدرآمد پر زور

73

اقوام متحدہ۔14نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فریقین پر ایتھوپیا امن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے ٹھوس اقدامات پر زور دیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی یونین (اے یو) نے گزشتہ روزاعلان کیا کہ تنظیم کے زیر اہتمام 4روزہ اجلاس کے بعد ایتھوپیا کی حکومت اور ٹیگرے پیپلز لبریشن فرنٹ (ٹی پی ایل ایف) کے سینئر کمانڈروں نےایتھوپیا کے تنازعات سے متاثرہ شمالی علاقوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پربلارکاوٹ رسائی اور امدادی کارکنوں کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے امن معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس امن معاہدے کے تحت شہریوں کی بہتری کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رسائی کی سہولت اور ضروری خدمات کی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات میں تیز ی لائیں۔