اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا عالمی ادارے کے زیراہتمام فرائض کی ادائیگی کے دوران جانیں قربان کرنے والے 3 پاکستانیوں سمیت 210ارکان کو خراج عقیدت

184

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا عالمی ادارے کے زیراہتمام فرائض کی ادائیگی کے دوران جانیں قربان کرنے والے 3 پاکستانیوں سمیت 210ارکان کو خراج عقیدت
تعزیتی تقریب میں پاکستانی مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی، جانیں قربان کرنے والے اہلکاروں کے اہل خانہ نے شرکت کی
اقوام متحدہ ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عالمی ادارے کے زیراہتمام فرائض کی ادائیگی کے دوران جانیں قربان کرنے والے 3پاکستانیوں سمیت 210ارکان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ان افراد نے یکم جنوری 2015ءسے 30جون 2016ءتک فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کی قربانی دی۔ اس سلسلہ میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں تعزیتی تقریب کاانعقاد کیا گیا ۔ بان کی مون نے تقریب سے خطاب میں دنیا کے مختلف حصوں میں امن و استحکام کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کو بہترین ہیرو قرار دیا۔