اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا یوکرین کی تازہ صورتحال پر تشویش کا اظہار

69
ریاستیں مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر نفرت اور تشدد کو بڑھاوا دینے والے واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات کریں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔23فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ یوکرین کے بحران کے پر امن حل کے لیے پر عزم ہے اور اس ضمن میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں میڈیا کو بتایا کہ ہمیں یوکرین میں بحران کو ختم کرنے اور امن و امان کی بحالی کے لیے مل کر اس چیلنج کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آیا ہے کہ ہم مذاکرات کے ذریعے اس کا حل نکالیں اور ہم مزید خونریزی کے بغیر اس بحران کو حل کرنے کی تمام کوششوں کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے یوکرین کی تازہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ لائن پر جنگ بندی کی بڑھتی ہو ئی خلاف ورزیوں کے باعث زمین پر مزید کشیدگی کا خطرہ ہے۔