اقوام متحدہ ۔10نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیوگوترش نے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر جو بائیڈن اور کملا ہیریس کو مبارکباد دی ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دجارک نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ’’سکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے گذشتہ ہفتے ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے امریکی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اقوام متحدہ کے درمیان شراکت داری آج دنیا کو درپیش خطرناک چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کا ایک لازمی ستون ہے۔