اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی برکینا فاسو میں حملے کی مذمت

68

اقوام متحدہ ۔ 6 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے برکینا فاسو میں تشدد اور بگڑتی سلامتی کی صورتحال کی مذمت کی ہے۔گزشتہ ہفتہ شمالی برکینا فاسو میں فرقہ وارانہ تشدد میں تقریبا 40 شہری مارے گئے ہیں۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گوٹریس کو برکینا فاسو کے کچھ حصوں میں بگڑتی سکیورٹی صورت حال پر تشویش لاحق ہے، جہاں انتظامیہ نے ہنگامی حالات کا اعلان کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جنرل سیکرٹری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ، سکیورٹی والے علاقوں میں بہتری ،قومی مفاہمت کو فروغ دینے اور ترقی کے لئے حالات سازگار بنانے کی کوشش کرنے کے برکینا فاسو کی حمایت کرنے کے لئے اقوام متحدہ نے اپنے عزم کو پھر دوہرایا ہے۔