اقوام متحدہ۔7مارچ (اے پی پی): اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر خودکش حملے کی سخت مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل نے بولان کے ضلع کچھی کی تحصیل ڈھادڑ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر خود کش حملے کے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔