30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومتازہ تریناقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی قیادت اور بھرپور سفارتی کوششوں کے...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی قیادت اور بھرپور سفارتی کوششوں کے باعث جنوبی ایشیا میں حالیہ بحران کم کرنے میں مدد ملی، وزیراعظم شہباز شریف

- Advertisement -

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی قیادت اور بھرپور سفارتی کوششوں کے باعث جنوبی ایشیا میں حالیہ بحران کم کرنے میں مدد ملی، ہم اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے گفتگو کے دوران ان کی قیادت اور بھرپور سفارتی کوششوں کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے جنوبی ایشیا میں حالیہ بحران کو کم کرنے میں مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق استعمال کیا تو پاکستان علاقائی امن کے وسیع تر مفاد میں جنگ بندی مفاہمت کا احترام کرنے کا پابند ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ دنیا نے بیرونی فوجی جارحیت کے سامنے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پاکستان کے ذمہ دارانہ اقدامات کو دیکھا ہے، ہم اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597076

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں