اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نسلی امتیاز ختم کرنے کی اپیل

97

اقوام متحدہ ۔ 26 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرش نے بین الاقوامی برادری کی طرف سے نسلی امتیاز کو ختم کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کرنے کی اپیل کر دی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نسلی امتیاز کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی دن کی یاد میں منعقدہ تقریب میں کہا کہ یہ نسل پرستی، نسلی امتیاز، غیر ملکی لوگوں کو نہ پسند کرنا اور متعلقہ عدم رواداری کو ختم کرنے کے ہمارے وعدہ کو پورا کرنے کا وقت ہے جس میں سماجی اور نسلی امتیاز، مسلم مخالف نفرت اور یہودی مخالفت شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں دو مساجد میں حالیہ قتل عام اس طرح کے زہرکا تازہ ترین المیہ ہے۔